مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا۔ او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا جائےگا ۔ یہ اجلاس سعودی حکومت کی درخواست پر منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ٹیلی فون پر گفتگو میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔