بھارت میں ایک اور مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے شہید کردیا

بھارت میں انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں ایک اور تاریخی مسجد کو ریاستی غنڈوں نے شہید کردیا۔
خبر کا کوڈ: 4972
تاریخ اشاعت: 24 August 2021 - 17:44 - 15November 2642

بھارت میں ایک اور مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے شہید کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں ایک اور تاریخی مسجد کو ریاستی غنڈوں نے شہید کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کی بلال مسجد کو بھاری مشینری کے ذریعہ مسمار کیا جا رہا ہے جب کہ اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔ میونسپل کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ فرید آباد کے کوری گاؤں کی بلال مسجد جنگلات کی زمین پر تعمیر کی گئی تھی جسے سپریم کورٹ کے 19 فروری 2021 کے احکامات کی تعمیل میں مسمار کیا گیا ہے۔

تاہم مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے نام پر صرف غریبوں کی املاک اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جب کہ اسی محکمہ جنگلات کی زمین پر اب بھی غیرقانونی طور پر قائم فارم ہاؤس اور تجارتی ڈھانچوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔بھارت کی حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اور مسلمانوں کو ملک چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً