02 February 2025

پاکستانی وزارت خارجہ کی بھارت میں مسجد کو شہید کرنے کی مذمت

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مسلمانوں کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۷۷
تاریخ اشاعت: 17:11 - August 25, 2021

پاکستانی وزارت خارجہ کی بھارت میں مسجد کو شہید کرنے کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مسلمانوں کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت عدلیہ کی ملی بھگت سےقابل مذمت اقدامات میں ملوث ہے،ہندو توا کے زیر اثر بی جے پی، آر ایس ایس حکومت اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے انتہاء پسندوں کو تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی اجازت دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندو انتہاء پسندوں نے 1992ء میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کیا تھا،2002ء میں گجرات اور فروری 2020 ء میں دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی سرزمین کو بھارتی مسلمانوں کے لئے تنگ کیا جارہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں