اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پُرامن افغانستان خطے کے ممالک کے لئے اہم ہے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کے لیے پُرامن اور مستحکم افغانستان بہت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۰۱
تاریخ اشاعت: 17:18 - September 01, 2021

پُرامن افغانستان خطے کے ممالک کے لئے اہم ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کے لیے پُرامن اور مستحکم افغانستان بہت ضروری ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔

جس میں افغانستان سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پاک جرمن دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدیں کھلی رکھی ہیں اور تجارت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں