02 February 2025

طالبان کا تین دن میں نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور قطر میں سیاسی دفتر کے نائب انچارج شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امارت اسلامی کی حکومت پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ 3 روز میں اس کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۰۸
تاریخ اشاعت: 15:25 - September 02, 2021

طالبان کا تین دن میں نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور  قطر میں سیاسی دفتر کے نائب انچارج شیر محمد عباس ستانکزئی نے بی بی سی کے پشتو ریڈیو سے گفتگز کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امارت اسلامی کی حکومت پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ 3 روز میں اس کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔ شیر محمد عباس ستانکزئی نے بتایا کہ کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ  کی بحالی اور مرمت پر 25 سے 30 ملین ڈالر خرچہ ہوگا جس میں قطر اور ترکی مدد کریں گے۔ ایئرپورٹ دو دن میں فنکشنل ہوجائے گا جس کے بعد صرف قانونی دستاویزات کے حامل افراد کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

اس موقع پر طالبان رہنما نے انکشاف کیا کہ بغیر دستاویزات کی وجہ سے ہی ایئرپورٹ پر بدنظمی پیدا ہوئی تھی اور اب امریکہ دو سے ڈھائی ہزار افغانیوں کو واپس بھیج رہا ہے جو اُن کے بقول قانونی دستاویزات کے بغیر امریکہ پہنچے تھے۔

طالبان رہنما نے شیر محمد عباس ستانکزئی کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کی اسلامی امارت ایک ایسی حکومت بنائے گی جس میں تمام اقوام اور طبقات کی نمائندگی ہوگی اور جسے اندرونی اور بیرونی طور حمایت بھی حاصل ہو گی۔ نئی حکومت میں خواتین بھی شامل ہوں گی تاہم 20 برسوں سے کسی نہ کسی شکل میں حکومت میں رہنے والے ہماری حکومت کا حصہ نہیں ہوں گے۔

عباس ستانکزئی نے مزید کہا طالبان کی حکومت میں خواتین کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں اور انھیں شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے دفاتر میں کام کرنے کی مکمل آزادی بھی ہوگی۔ واضح رہے کہ قندھار میں امیر طالبان کی سربراہی میں ہونے والے 3 روزہ مشاورتی اجلاس میں حکومت سازی کو حتمی شکل دیدی گئی تھی جس کے بعد ملا عبدالغنی برادر اہم رہنماؤں کے ہمراہ کابل کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں