مقدس دفاع نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سابق چیف آف اسٹاف اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے اعلی مشیر میجر جنرل سید حسن فیروزآبادی کا کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال ہوگيا۔
مرحوم میجر جنرل حسن فیروز آبادی 27 سال سن 1368 سے لیکر سن 1395 شمسی تک ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے عہدے پر فائز رہے۔ انھوں نے ایرانی دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ اس عرصہ میں مجمع تشخيص مصلحت نظام کے رکن بھی رہے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔