اپ ڈیٹ: 16 September 2021 - 17:43
پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس " آئی ایس آئی" کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل میں حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۲۳
تاریخ اشاعت: 16:29 - September 06, 2021

کابل میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی گلبدین حکمتیار سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس " آئی ایس آئی" کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل میں حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کہ ہفتہ کے دن افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے جہاں انھوں نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد رات کو ان کی گلبدین حکمت یار سے کابل میں ہی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور گلبدین حکمت یار کی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغانستان میں اتحادی حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال ہوا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں