02 February 2025

امریکی اتحاد کے حملے میں شامی شہریوں کے قتل عام میں اضافہ

شام میں دیرالزور کے مضافاتی علاقے پر داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے شامی شہریوں کی تعداد بڑھ کر انتیس تک جا پہنچی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۳
تاریخ اشاعت: 7:22 - February 27, 2018

امریکی اتحاد کے حملے میں شامی شہریوں کے قتل عام میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات مشرقی شام میں واقع دیرالزور کے علاقے میں ظہرہ العلونی اور الشفقہ نامی علاقوں میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپیوں پر حملہ کر دیا جس میں انتیس شامی شہری جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سولہ بتائی گئی تھی جو اب بڑھ کر انتیس ہو گئی ہے۔

یہ حملہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ بائیس فروری کو بھی اسی طرح کے کئے جانے والے حملے میں بارہ عام شہری مارے گئے تھے۔ حالیہ برسوں کے دوران امریکہ، دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم کے بہانے عراق و شام پر حملے کرتا رہا ہے جن میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں عام شہری جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں