اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں طالبان کی حکومت کا 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۳۹
تاریخ اشاعت: 22:19 - September 09, 2021

افغانستان میں طالبان کی حکومت کا 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کی حلف برداری تقریب 11 ستمبر کو ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر11 ستمبر کے حملوں کو رواں سال 11 ستمبر کو 20 سال مکمل ہوجائیں گے، 2001 میں امریکی حکومت نے اتحادی ممالک کے ہمراہ افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے بعد طالبان کی حکومت ختم ہوگئی تھی تاہم طالبان نے ٹھیک اسی دن حلف برداری کی تقریب کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت تشکیل دیتے ہوئے کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا تھا، اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم محمد حسن اخوند جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں