بھارتی پارلیمنٹ کے آدھے سے زیادہ ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے

سنگاپور کے وزیراعظم لی شین لا نے بھارت میں بڑھتے ہوئے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ " لوک سبھا " کے آدھے سے زیادہ ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔
خبر کا کوڈ: 5104
تاریخ اشاعت: 19 February 2022 - 14:48 - 09May 2643

بھارتی پارلیمنٹ کے آدھے سے زیادہ ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنگاپورکے وزیراعظم  لی شین لا نے بھارت میں بڑھتے ہوئے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ " لوک سبھا " کے آدھے سے زیادہ ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنگاپورکی پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم  لی شین لا  نے کہا کہ آج نہرو کا بھارت ایسا ہوچکا ہے کہ جہاں کی اسمبلی کے آدھے سے زائد ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔ متعدد ارکان اسمبلی کیخلاف قتل اورزیادتی تک  کے مقدمے درج ہیں۔

سنگاپور کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ابتدا میں جمہوریت تھی لیکن اس کے بعد حالات تبدیل ہوتے گئے۔ مجرمانہ اورخلاف قانون سرگرمیوں کی جانب سے آنکھیں بند رکھی گئیں جس کے باعث آج بھارت اس سطح پر پہنچ گيا ہے کہ اس کی پارلیمنٹ کے آدھے سے زائد ارکان مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً