پاکستان کے وزير اعظم روس کے دورے پر روانہ ہوگئے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے روس کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 5126
تاریخ اشاعت: 24 February 2022 - 12:27 - 14May 2643

پاکستان کے وزير اعظم روس کے دورے پر روانہ ہوگئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے روس کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے۔ دورہ کے دوران اہم وفاقی وزراء بھی وفد کا حصہ ہیں جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، فواد چوہدری اور معید یوسف شامل ہیں۔ کل 24 فروری کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پوتین کے درمیان ملاقات ہوگی، جس میں دو طرفہ امور ، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً