02 February 2025

عمران خان کی ماسکو میں روس کے صدر پوتین سے ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۳۲
تاریخ اشاعت: 14:00 - February 26, 2022

عمران خان کی ماسکو میں روس کے صدر پوتین سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے آج صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی یادگار پر بھی حاضری دی اور پھول بھی رکھے۔ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستنای وزیر اعظم کا دورہ ماسکو یوکرائن کی جنگ کے نذر ہوگیا ہے روسی حکام کی اسو قت پوری توجہ یوکرائن جنگ پر مرکوز ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں