02 February 2025

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرائن پرروس کے حملے کے خلاف قرارداد منظورکرلی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۵۴
تاریخ اشاعت: 13:56 - March 03, 2022

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرارداد منظورمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرائن پرروس کے حملے کے خلاف  قرارداد منظورکرلی ہے۔ یوکرائن پرروس کے فوجی آپریشن کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے 193 ارکان میں سے 141 نے روسی حملے کیخلاف ووٹ دے کرقرارداد منظورکی۔پاکستان، بھارت اورایران سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

روس کیخلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والے 5 ممالک میں روس،شام،شمالی کوریا اور بیلاروس شامل ہیں۔

قرارداد میں روس سے فوری طورپرجنگ بندی اوریوکرائن سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی کی قراردادوں پرعمل درآمد لازمی نہیں ہوتا لیکن ان کی سیاسی اہمیت ہوتی ہے۔

روس نے 24 فروری کو یوکرائن پر حملہ کیا تھا۔حملے کے بعد امریکہ، برطانیہ اور یورپ نے روس پر مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ مبصرین کے مطابق یوکرائن پر روسی حملے کا اصلی سبب امریکہ اور نیٹو کے اشتعال انگیزاور توسیع پسندانہ اقدامات ہیں جو روس کے لئے ناقابل قبول ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں