16 October 2024

یوکرائن نے ڈونسک اور لوہانسک میں 14 ہزار شہریوں کو قتل کیا

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرائن پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن نے 2014ء سے اب تک ڈونسک اور لوہانسک میں 14 ہزار شہریوں کو قتل کیا گیا، دونوں علاقوں میں 500 بچوں کو ہلاک یا معذور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۶۲
تاریخ اشاعت: 15:48 - March 06, 2022

یوکرائن نے ڈونسک اور لوہانسک میں 14 ہزار شہریوں کو قتل کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرائن پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن نے 2014ء سے اب تک ڈونسک اور لوہانسک میں 14 ہزار شہریوں کو قتل کیا گیا، دونوں علاقوں میں 500 بچوں کو ہلاک یا معذور کیا گیا۔ روسی صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نام نہاد مہذب مغرب کی 8 برس سے اس پر خاموشی ناقابلِ برداشت ہے، ممکن ہے یہ سخت لگے مگر آوارہ کتے لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں، وقت آتا ہے جب لوگ آوارہ کتوں کو زہر دیتے یا گولی مار دیتے ہیں۔ پوتین نے کہا کہ حد یہ ہے کہ یوکرائنی حکام صاف کہہ رہے تھے کہ 2 منسک معاہدوں پر عمل نہیں کریں گے، یوکرائن نے  منسک معاہدے پر عمل سے انکار کیا، جبکہ موردِ الزام روس کو ٹھہرایا گیا، سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ کہنے پر اصرار بے معنی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں