اپ ڈیٹ: 05 July 2022 - 18:47
بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۶۴
تاریخ اشاعت: 15:46 - March 06, 2022

بھارتی فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے 6 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سکیورٹی فورس کے  ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بارڈرسکیورٹی فورس " بی ایس ایف "  کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارڈرسکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گيا تاہم وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سینیئر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں