امریکی صدر کا روسی تیل اور گیس کی درآمدات پر پابندی کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے ملک میں روسی تیل اور گیس کی درآمدات پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5179
تاریخ اشاعت: 09 March 2022 - 19:48 - 30May 2643

امریکی صدر کا روسی تیل اور گیس کی درآمدات پر پابندی کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ملک میں روسی تیل اور گیس کی درآمدات پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ روسی تیل اور گیس اب امریکی بندرگاہوں پر قابلِ قبول نہیں۔ ہم روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو جنگ میں کوئی مالی معاونت  فراہم نہیں کرنا چاہتے۔

جوبائیڈن نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ یورپی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کیا ہے تاہم وہ  پابندی میں امریکہ کا ساتھ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تا کہ روسی تیل اور گیس پر انحصار کم کرنے کے لیےطویل مدتی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں