اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب نے درجنوں افراد کا سر قلم کرکے سنگين اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیا

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب میں 81 افراد کے ایک دن میں سر قلم کرنے کے ہولناک جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے درجنوں افراد کا سر قلم کرکے سنگين اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۹۲
تاریخ اشاعت: 22:38 - March 13, 2022

سعودی عرب نے درجنوں افراد کا سر قلم کرکے سنگين اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  حزب اللہ لبنان نےاپنےایک بیان میں سعودی عرب میں 81 افراد کے ایک دن میں سر قلم کرنے کے ہولناک جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے درجنوں افراد کا سر قلم کرکے سنگين اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی دہشت گرد حکومت کے ماضی کے بہیمانہ اورسنگین جرائم میں اس ہولناک جرم کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے کئی درجن مظلوم اور بے دفاع افراد کو قتل کرکے اپنے بھیانک اور مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ و اسرائیل نواز ظالم و جابر حکومت اسلام کا لبادہ اوڑھ  کرامریکہ اور اسرائیل کی خدمت کررہی ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے سنگين اور ظالمانہ جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ اسلامی مبصرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یزید و معاویہ اور ابو جہل و ابو لہب کے راستے پر گامزن ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں