اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سری نگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

بھارتی فوجیوں نے جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں تازہ کارروائی کے دوران تین افراد کو قتل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۱۰
تاریخ اشاعت: 16:29 - March 16, 2022

سری نگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں تازہ کارروائی کے دوران تین افراد کو قتل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقہ نوگام میں محاصرے اور فوجی آپریشن کے دوران تین افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

بھارتی فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپیرشن جاری تھا۔ ادھر ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کر دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں