اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن کا یکطرفہ طور پر سعودی عرب کے خلاف جوابی حملے نہ کرنےکا اعلان

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے تین دن تک یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے بھی جنگ بندی کی رعایت کی تو سعودی عرب پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعہ جوابی کارروائی نہیں کی جائےگی۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۲۹
تاریخ اشاعت: 21:48 - March 27, 2022

یمن کا یکطرفہ طور پر سعودی عرب کے خلاف جوابی حملے نہ کرنےکا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے تین دن تک یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے بھی جنگ بندی کی رعایت کی تو سعودی عرب پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعہ جوابی کارروائی نہیں کی جائےگی۔ مہدی المشاط نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف بری ، بحری اور ہوائی کارروائوں کو تین دن تک متوقف کیا جاتا ہے اگر سعودی عرب نے بھی جنگ بندی کی رعایت کی تو سعودی عرب پر مزيد میزائل اور ڈرونز نہیں داغے جائیں گے۔ مہدی المشاط نے سعودی عرب کی  یمن پر مسلط کردہ جنگ کے ساتویں سال کے آغازپر کہا کہ ہمیں یمن کے مثبت اقدام کے سعودی عرب سے مثبت جواب کی توقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے بھی یمن کا محاصرہ ختم کردیا اور اپنے جارح فوجیوں کو یمن سے نکال لیا اور یمن پر بمباری کو روک دیا ، تو تین روزہ جنگ بندی کی مدت میں مزيد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں