16 October 2024

فلسطینیوں نے الخضیرہ آپریشن میں صیہونیوں کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا ہے

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں حیفا کے علاقہ الخضیرہ میں فلسطنیوں کی غاصب صہیونیوں کے خلاف تازہ ترین کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے الخضیرہ آپریشن میں صیہونیوں کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۳۲
تاریخ اشاعت: 18:56 - March 28, 2022

فلسطینیوں نے الخضیرہ آپریشن میں صیہونیوں کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں حیفا کے علاقہ الخضیرہ میں فلسطنیوں کی غاصب صہیونیوں کے خلاف تازہ ترین کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فلسطینیوں نے الخضیرہ آپریشن میں صیہونیوں کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الخضیرہ آپریشن نے فلسطینیوں کی استقامت اور پائداری کو دنیا کے سامنے ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے کہا کہ فلسطینیوں نے الخضیرہ کارروائی ميں اسرائیل کی جعلی اور غیر قانونی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی ہر روز اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے سے اسرائیلی حکومت کے جعلی ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ فلسطینی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ نہائی فتح تک اپنے اپنی استقامت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں