مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں حیفا کے علاقہ الخضیرہ میں فلسطنیوں کی غاصب صہیونیوں کے خلاف تازہ ترین کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے الخضیرہ آپریشن میں صیہونیوں کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الخضیرہ آپریشن نے فلسطینیوں کی استقامت اور پائداری کو دنیا کے سامنے ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے کہا کہ فلسطینیوں نے الخضیرہ کارروائی ميں اسرائیل کی جعلی اور غیر قانونی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی ہر روز اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے سے اسرائیلی حکومت کے جعلی ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ فلسطینی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ نہائی فتح تک اپنے اپنی استقامت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔