عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹی فکیشن جاری

پاکستان کی کابینہ ڈویژن نے عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے البتہ نگراں وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کرسکتے ہیں۔۔
خبر کا کوڈ: 5260
تاریخ اشاعت: 04 April 2022 - 16:43 - 25June 2643

عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹی فکیشن جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی کابینہ ڈویژن نے عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔  پاکستانی آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر پاکستان نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ نگراں وزیراعظم کے تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کرسکتے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے 52 وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، کابینہ ڈویژن نے 25 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے چار مشیروں اور 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً