امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پروزیراعظم عمران خان کوسزا دی

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کوسزا دی۔
خبر کا کوڈ: 5265
تاریخ اشاعت: 05 April 2022 - 17:02 - 26June 2643

امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پروزیراعظم عمران خان کوسزا دیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کوسزا دی۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکہ اوراس کے مغربی اتحادیوں نے فروری میں روس کا دورہ منسوخ کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان پرزبردست دباؤ ڈالا۔

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے درمیان امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکوطلب کرکے دورہ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جسے رد کردیا گیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے بعد پیدا صورتحال سے واضح ہے کہ امریکہ نے بات نہ ماننے پر" نافرمان " عمران خان کوسزا دینے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم کے اپنی جماعت کا ایک گروپ اچانک اپوزیشن میں چلا گیا اورپارلیمان میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ امریکہ کی جانب سے آزاد ریاست کے معاملات میں اپنے خودغرضانہ مقاصد حاصل کرنے کے لئے شرمناک مداخلت کی کوشش ہے۔ امریکہ دوسرے ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے مداخلت کرتا رہتا ہے۔  پاکستان میں موجودہ سیاسی بحران امریکہ کا پیدا کردہ ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں