اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یورپی ممالک کا روس کے 73 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

یورپی ممالک اٹلی، ڈنمارک، سویڈن اور اسپین نے مجموعی طور پر 73 روسی سفارتکاروں کو ملک سے بےدخل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۷۰
تاریخ اشاعت: 17:20 - April 06, 2022

یورپی ممالک کا روس کے 73 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکممقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک اٹلی، ڈنمارک، سویڈن اور اسپین نے مجموعی طور پر 73 روسی سفارتکاروں کو ملک سے بےدخل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے اس اقدام پر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ متعدد یورپی ممالک سے روسی سفارت کاروں کی اس وسیع پیمانے پر بے دخلی ایک تنگ نظری کا ثبوت ہے جو ہمارے اور اُن کے درمیان مواصلات کو پیچیدہ بنا دے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کا یہ فیصلہ لامحالہ انتقامی اقدامات کا باعث بنے گا۔

ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس نے بتایا کہ ان کا ملک 25 روسی سفارت کاروں کو بےدخل کر رہا ہے جو ملکی مفادات اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

سویڈن کے وزیر خارجہ این لِنڈے کے مطابق جاسوسی کے الزام میں تین روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا جائے گا۔

اسی طرح اٹلی کے وزیر خارجہ لوئیگی ڈی مایو نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے ملک نے قومی سلامتی کے پیش نظر 30 روسی سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب ڈنمارک نے کہا کہ اُس نے خود کو سفارت کار ظاہر کرنے والے 15 روسی انٹیلی جنس افسران کو ملک چھوڑنے کے لیے 14 دن کی مہلت دی ہے۔ ادھر روس نے بھی یورپی ممالک کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے  روس کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں