اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے اضلاع اسلام آباد اور کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۸۳
تاریخ اشاعت: 16:28 - April 10, 2022

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے اضلاع اسلام آباد اور کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات ک مطابق دو الگ الگ واقعات میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پہلا واقعہ ضلع اسلام آباد میں پیش آیا جہاں سکیورٹی فورسز نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کے نثار احمد ڈار نامی نوجوان کو قتل کردیا۔

اسی طرح قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں بھی ایک گاؤں کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریش کیا گیا اور ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں