اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی حکومت کا رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی حکومت کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین، حج ادا کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۸۶
تاریخ اشاعت: 16:27 - April 10, 2022

سعودی حکومت کا رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے سعودی حکومت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین، حج ادا کر سکیں گے۔ کورونا وائرس  کے باعث گزشتہ 2 برسوں میں عازمین کی تعداد کم کردی گئی تھی۔

رواں سال 65 برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 58ہزار745 عازمین نے حج ادا کیا تھا۔ کورونا وائرس سے قبل عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرجاتی تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں