روس نے یورپی یونین کے 18 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

روس نے جوابی اقدام کے طور پر یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک بدر کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5307
تاریخ اشاعت: 16 April 2022 - 15:08 - 07July 2643

روس نے یورپی یونین کے 18 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے جوابی اقدام کے طور پر یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک بدر کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یورپی یونین نے 5 اپریل کو 19 روسی سفارت کاروں کوغیر سفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے میزبان ملک بیلجیم چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

اب جوابی اقدام کرتے ہوئے روس نے بھی یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً