02 February 2025

روس نے مغربی ممالک کے ہتھیار یوکرائن لے جانے والے طیارے کو تباہ کردیا

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے مغربی ممالک کے ہتھیار یوکرائن لے جانے والے طیارے کو تباہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۱۲
تاریخ اشاعت: 15:57 - April 17, 2022

روس نے مغربی ممالک کے ہتھیار یوکرائن لے جانے والے طیارے کو تباہ کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے مغربی ممالک کے ہتھیار یوکرائن لے جانے والے طیارے کو تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف کا کہنا ہے کہ مغربی مملک کے ہتھیاروں سے لدے جہاز کو اوڈيسا کی فضائی حدود سے باہر تباہ کردیا ہے۔ کوناشنکوف نے کہا کہ روس کے فضائی دفاعی سسٹم نے  یوکرائن کے لئے ہتھیار لے جانے والے طیارہ کو اوڈیسا کے قریب تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں روس نے یوکرآئن کے 67 فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں