افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں بم دھماکہ/ 5 افراد شہید 65 زخمی

افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک 5 روزہ دار نمازی شہید اور 65 زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5335
تاریخ اشاعت: 21 April 2022 - 16:40 - 12July 2643

افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں بم دھماکہ/ 5 افراد شہید 65 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اخبار کابل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک 5 روزہ دار نمازی شہید اور 65 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مزار شریف میں شیعوں کی سب سے قدیم اور بڑی مسجد سہ دوکان پر وہابی  تکفیری دہشت گردوں نے بم  سے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ مؤمنین نماز ظہر ادا کررہے تھے۔

مزار شریف میں ابو علی سینا بلخی اسپتال کے سربراہ غوث الدین انوری کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بہت زخمی لائے گئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے اور شہداء کی تعداد میں اضآفہ ہوسکتا ہے۔ طالبان سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل افغانستان کے صوبوں ننگر ہار اور قندوز میں بھی دھماکوں کی خبریں موصول ہوئي تھیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں