16 October 2024

پاکستانی اقدامات امریکی مطالبات کے سامنے کم

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۴
تاریخ اشاعت: 22:56 - February 28, 2018

پاکستانی اقدامات امریکی مطالبات کے سامنے کممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے ہمارے خدشات دور کررہا ہے۔

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے کہا  کہ پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے امریکی خدشات دور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو پاکستان کی طرف سے مثبت اشارے مل رہے ہیں مگر پاکستانی اقدامات امریکی مطالبات کے سامنے ابھی بھی بہت کم ہیں۔

واضح رہے امریکی صدر نے پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا  تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو دی جانے والی رقم بھی روک رکھی ہے۔ اس قسم کے امریکی اقدامات اور بیانات کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے اور پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر کو بھی وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں