اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر سعودی عرب اور امارت کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا

یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رہنے کی صورت میں سعودی عرب اور امارت کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۴۰
تاریخ اشاعت: 18:40 - April 24, 2022

جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر سعودی عرب اور امارت کو منہ توڑ جواب دیا جائےگامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رہنے کی صورت میں سعودی عرب اور امارت کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کی طرف سے اقوام متحدہ کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ اگر جنگ بند ی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا تو سعودی عرب اور امارات کو دردناک جواب دیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ یمنی فوج اور قبائل سعودی عرب اور امارات کی جارحیت کا مکمل طور پر مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمن ميں اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے کی سعودی عرب کی طرف سے مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں