16 October 2024

ہماری حکومت کے خلاف پہلے سازش پھر مداخلت ہوئی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف پہلے سازش پھر مداخلت ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۵۳
تاریخ اشاعت: 15:01 - April 28, 2022

ہماری حکومت کے خلاف پہلے سازش پھر مداخلت ہوئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف پہلے سازش پھر مداخلت ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے امریکہ ہمیں فتح کیے بغیر کنٹرول کرے گا، امریکہ نے کہا کہ اگر عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان کا سامنا ہوگا، ہماری حکومت کیخلاف پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت ہوئی، پاکستان کے لیے یہ فیصلہ کن وقت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کل ہم نے شب دعا کا اعلان کیا ہے آپ نے رات 10بجے دعا میں شریک ہونا ہے، مولانا طارق جمیل ملک کی حقیقی آزادی کے لیے دعا کروائیں گے، لاہور کے کارکنوں کا آنے والے دنوں میں اہم رول ہے، آپ نے گلی ،محلوں میں لوگوں کے پاس جا کر تبلیغ کرنی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے کیس اگر بند کئے گئے تو اس سے پاکستانی عدلیہ اور نظام انصاف کا جنازہ نکل جائےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں