پاکستان بھر میں 400 سے زائد مقامات پر عالمی یوم قدس کے موقع پر ریلیوں کا اہتمام

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج عالمی یوم قدس کے موقع پر پاکستان بھر میں 400 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5360
تاریخ اشاعت: 30 April 2022 - 20:37 - 21July 2643

پاکستان بھر میں 400 سے زائد مقامات پر عالمی یوم قدس کے موقع پر ریلیوں کا اہتماممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج عالمی یوم قدس کے موقع پر پاکستان بھر میں 400 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی جاری ہیں۔

آئی ایس او کے مرکزی ترجمان غازی نقوی کے مطابق لاہور میں جامعہ مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی نکالی جائے گی، جس میں بچوں اورعورتوں سمیت ہزاروں افراد فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی خطاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت  انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے ہر انسان کا فریضہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم دنیا کے حریت پسندوں اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں