02 February 2025

روس کا امریکہ اور نیٹو کو یوکرائن کو مسلسل ہتھیار فراہم کرنے پر انتباہ

روس نے امریکہ اور نیٹو پر یوکرائن کو اسلحہ فراہم کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو اگر جنگ بندی چاہتے ہیں تو انھیں یوکرائن کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی بند کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۶۶
تاریخ اشاعت: 19:02 - May 01, 2022

روس کا امریکہ اور نیٹوکو یوکرائن کو مسلسل ہتھیار فراہم کرنے پر انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے امریکہ اور نیٹو پر یوکرائن کو اسلحہ فراہم کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو اگر جنگ بندی چاہتے ہیں تو انھیں یوکرائن کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی بند کرنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے میڈیا سے گفتگو میں یوکرائن جنگ کا ذمہ دار امریکہ اور نیٹو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ دونوں یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرتے رہیں گے، جنگ کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا۔

سرگئی لاوروف نے روسی فوج کی یوکرائن میں کارروائی کے سست روی کے شکار ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کی عسکری کارروائياں منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہی ہيں۔

روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف اقتصادی اور معاشی پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ ان کا ملک اب ڈالر پر انحصار کم کر رہا ہے اور تجارت میں ملکی کرنسی روبل کو ترجیح دے رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں