16 October 2024

ہم مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے دفاع میں دریغ نہیں کریں گے

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی اور حماس نے اپنے تازہ بیانات میں مسجد الاقصی کے بارے میں اسرائیل کی گھناؤنی سازش کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے دفاع میں دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۸۲
تاریخ اشاعت: 23:57 - May 05, 2022

ہم مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے دفاع میں دریغ نہیں کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی اور حماس  نے اپنے تازہ بیانات میں مسجد الاقصی کے بارے میں اسرائیل کی گھناؤنی سازش کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے دفاع میں دریغ نہیں کریں گے۔

جہاد اسلامی نے صہیونیوں کو مسجد الاقصی پر حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انھوں نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کی تو ہم مسجد الاقصی کے دفاع میں دریغ نہیں کریں گے۔ مسجد الاقصی پر حملہ اسلامی مقدسات اور فلسطینی عوام پر حملہ تصور کیا جائےگا۔

ادھر فلسطینی تنظيم حماس نے بھی اپنے ایک بیان میں صہیونیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی صہیونی حکومت آگ سے کھیلنا بند کردے ورنہ اسے تباہی اور جنگ کا سامنا کرنا پڑےگا۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونیوں کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اسرائیلی پولیس نے بھی انھیں مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کی اجازت دی دی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں