لاوروف کی اسماعیل ہنیہ کو ماسکو کے دورے کی دعوت

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 5384
تاریخ اشاعت: 07 May 2022 - 23:26 - 29July 2643

لاوروف کی اسماعیل ہنیہ کو ماسکو کے دورے کی دعوتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے۔ حماس کے ذرائع کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کا ایک وفد آئندہ مہینے ماسکو کا دورہ کرےگا۔ المیادین کے مطابق حماس کا ایک وفد اس سے قبل بھی ماسکو کا دورہ کرچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حماس کے وفد کا روس کا دورہ بہت ہی مثبت اور تعمیری رہا ہے۔ المیادین کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے اب حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ کا باقاعدہ دورہ ماسکو کی دعوت دی ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً