02 February 2025

عمران خان کا اسلام آباد میں 20 لاکھ افراد کو بلانے کا اعلان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری کال پر 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد آئیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۹۶
تاریخ اشاعت: 14:23 - May 09, 2022

عمران خان کا اسلام آباد میں 20 لاکھ افراد کو بلانے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ میری کال پر 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد آئیں گے۔ لوگوں کو اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے آنا ہوگا۔

پاکستان کے سابق  عمران خان نے پاکستان کے موجودہ وزير اعظم شہباز شریف کو بزدل اور ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش کا حصہ بن کر منتخب حکومت کو ہٹایا گیا، ہمارے اوپر بیٹھے ڈاکوؤں کو قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی، میری کال پر 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے جوتے پالش کرنے والے نہیں بنیں گے، سیاسی لوٹے جدھر جائیں گے ضمیر فروش چور اور غدار کے نعرے لگیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف خاندان پر چالیس ارب روپے کے مقدمات ہیں، میں نے کسی کو شریف خاندان کی طرح جھوٹ بولتے ہوئے نہیں دیکھا، مریم نواز کہتی ہے میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں اور ان کے نام لندن میں پراپرٹی نکل آئی، ایک چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے شہباز شریف کے نکلے، ان کے خلاف تفتیش کرنے والے ایف آئی اے افسران کو نکال دیا گیا جو کچھ ہورہا ہے یہ کیا کسی جمہوریت میں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غیرت مند قوم ہیں، ہم بوٹ پالیشیوں اور امریکہ کے غلاموں کے ساتھ نہیں چل سکتے، ہم کسی کے بوٹ پالش نہیں کرسکتے، یہ قوم قائداعظم کے پاکستان کے لیے تیار ہے، جب بیس لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے تو سب کو نیا پاکستان نظر آنے لگے گا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں