اپ ڈیٹ: 29 June 2022 - 16:59
روسی صدر پوتین نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے کو درست اور بروقت فیصلہ قرار دیدیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۰۲
تاریخ اشاعت: 23:27 - May 10, 2022

یوکرائن میں فوجی آپریشن کا فیصلہ درست اور بروقت تھامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے کو درست اور بروقت فیصلہ قرار دیدیا ہے۔ روسی صدر نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر وکٹری ڈے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج اب ملک کی سلامتی کیلئے لڑ رہی ہے۔ ڈونباس میں رضاکار اور روسی فوجی اپنی سرزمین کے لیے لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب ہماری سرزمین پر جارحیت کی تیاری کر رہا تھا، نیٹو کے رکن ممالک روسی سرحدوں پر خطرات پیدا کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب ہماری بات نہیں سن رہا تھا، اس کے اپنے منصوبے تھے، دشمنوں نے دہشت گردوں کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، ایسے میں یوکرائن پر فوجی آپریشن بروقت اقدام اور درست فیصلہ تھا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں