نیویارک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا

امریکی ریاست نیویارک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کردیا۔
خبر کا کوڈ: 5418
تاریخ اشاعت: 16 May 2022 - 00:59 - 07August 2643

نیویارک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیویارک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کی سپرمارکیٹ میں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سپرمارکیٹ میں کی گئی اندھادھند فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق حملہ آور فوجی وردی میں تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ حملہ آور خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہا پسند سفید فام قرار دے رہا تھا، ملزم نےحملے کا واقعہ سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً