16 October 2024

میجر جنرل باقری تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل باقری ، تاجیکستان کے وزیر دفاع کی سرکاری دعوت پر اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے ہیں
خبر کا کوڈ: ۵۴۲۵
تاریخ اشاعت: 19:14 - May 16, 2022

میجر جنرل باقری تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل باقری ، تاجیکستان کے وزیر دفاع کی سرکاری دعوت پر اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ  تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف تاجیکستان کے اعلی سیاسی اور عسکری حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، دفاعی موضوعات اور عسکری تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اس سفر میں  میجر جنرل باقری تاجیکستان کے صدر اورتاجیکستان کے عسکری اور فوجی مراکز کا بھی قریب سےمشاہدہ کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں