امریکہ میں چھوٹا طیارہ گرنے سے ایک شخص ہلاک

امریکی شہر میامی میں چھوٹا طیارہ پل پر ایک گاڑی کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 5426
تاریخ اشاعت: 16 May 2022 - 18:40 - 07August 2643

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گرنے سے ایک شخص ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر میامی میں چھوٹا طیارہ پل پر ایک گاڑی کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق سنگل انجن طیارے میں پاور منقطع ہونے پر اس کے پائلٹ نے پل پر لینڈنگ کی کوشش کی۔

امریکی حکام کے مطابق لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ ایک گاڑی سے ٹکرایا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں