اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے پہلے دورہ امریکہ پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۳۶
تاریخ اشاعت: 15:06 - May 18, 2022

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے پہلے دورہ امریکہ پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کمرشل پرواز کے ذریعے نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم ،امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نائب مستقل مندوب سفیر عامر خان، قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی اور پاکستان مشن اور سفارت خانے کے افسران سمیت پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا.

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گلوبل فوڈ سکیورٹی کال فار ایکشن کے وزارتی اجلاس اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی، تنازعات اور خوراک کی حفاظت پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے ہیں.

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں