اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارتی سپریم کورٹ کا راجیو گاندھی قتل میں ملوث ملزم کو رہا کرنے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس میں 30 سال سے زائد عمر قید کاٹنے والے مجرم کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۴۰
تاریخ اشاعت: 13:56 - May 19, 2022

بھارتی سپریم کورٹ کا راجیو گاندھی قتل میں ملوث ملزم کو رہا کرنے کا حکممقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس میں 30 سال سے زائد عمر قید کاٹنے والے مجرم کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ مجرم پیراریولن پر راجیو گاندھی کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کے لیے بیٹریاں خریدنے کا الزام تھا، بیٹریاں خودکش بم میں استعمال کی گئی تھیں۔ اس سے قبل رواں سال مارچ میں راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث مجرم پیراریولن کو 32 سال سزا پانے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجرم پہلے ہی 30 سال سے زیادہ کی سزا کاٹ چکے ہیں، وہ ضمانت کا حقدار ہے۔ واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو 1991 میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں انتخابی ریلی کے دوران خود کش حملے میں قتل کردیا گیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں