اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمنی فورسز نے سعودی حکومت کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

یمنی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے آج سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۴۴
تاریخ اشاعت: 23:19 - May 21, 2022

یمنی فورسز نے سعودی حکومت کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے آج سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران صوبہ حجہ کے علاقہ حیران میں سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون کو سرنگوں کردیا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب جنگ بندی کی متعدد بار خلاف ورزی کرچکا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج سعودی عرب کی ہر قسم کی جارحیت کام نہ توڑ جوب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں