16 October 2024

پاکستانی وزیر خارجہ کی چین کے وزير خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انھوں نے چين کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۴۸
تاریخ اشاعت: 17:46 - May 22, 2022

پاکستانی وزیر خارجہ کی چین کے وزير خارجہ سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انھوں نے چين کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ وسیع مشاورت کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ چین کے دورے  سے قبل پاکستان کے وزير خارجہ امریکہ کا دورہ کرچکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں