16 September 2024

قطر میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی ایلچی سے ملاقات کی

قطر میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۵۹
تاریخ اشاعت: 15:23 - May 23, 2022

قطر میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی ایلچی سے ملاقات کیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ نے طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن و امان، لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ افغان عوام کے لیے امدادی پیکیجز کی فراہمی کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں امریکہ کے خصوصی مندوب نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بتایا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش اور خواتین کی ملازمتوں پر واپسی سے متعلق فیصلوں کی عالمی سطح پر مخالفت کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير داخلہ سراج الدین حقانی  نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں