اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے بارہ مولا میں فوجی آّریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۶۸
تاریخ اشاعت: 20:42 - May 25, 2022

کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے بارہ مولا میں فوجی آّریشن  کے دوران فائرنگ کرکے 3  افراد کو قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے بارہ مولا کے علاقے میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوجیوں نے بارہ مولا اورنواحی علاقوں سے متعدد  افراد کو گرفتاربھی کرلیا ہے۔

علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی۔بارہ مولا میں لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مختلف سڑکوں کو خاردار تار لگا کربند کردیا گیا ہے۔

ادھر حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدموں میں سزا سنائے جانے کے خلاف کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پرکی جانے والی ہڑتال میں دکانیں، کاروباری، مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اورٹریفک معطل ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں