کابل کی مسجد میں بم دھماکہ کے نتیجے 11 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی زکریا مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 5472
تاریخ اشاعت: 27 May 2022 - 01:10 - 18August 2643

کابل کی مسجد میں بم دھماکہ کے نتیجے 11 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کی زکریا مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں متعدد بم دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ مقامی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق کہ کابل کی مسجد میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں اور ایک درجن سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔

ادھر طالبان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے منبر کے اندر رکھا گیا جس کے پھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسی طرح شمالی صوبہ بلخ میں تین دھماکے ہوئے جس میں 9 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل دھماکوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش قبول کرتی رہی ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً