اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا تھا۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۸۱
تاریخ اشاعت: 18:23 - May 29, 2022

عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان  نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا تھا۔ اورحال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ ان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، اپنے دعوؤں کے برعکس عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی، لیکن اب عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا  ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں