اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

حریت پسند رہنما یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کر دیا گیا

بھارتی حکام نے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارت کی تہاڑ جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۹۹
تاریخ اشاعت: 15:34 - June 01, 2022

حریت پسند رہنما یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کر دیا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکام نے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارت کی تہاڑ جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تہاڑ جیل کے حکام نے یاسین ملک کی والدہ اور بہن کو ملاقات سے روک دیا، جیل میں یاسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

کشمیر ذرائع کے مطابق تہاڑجیل میں یاسین ملک کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی یاسین ملک کو جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔

ادھر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت یاسین ملک ذہنی تشدد کا نشانہ بنا کر نفسیاتی مریض بنانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے 25 مئی کو حریت رہنما یاسین ملک کو بے بنیاد الزامات میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں